واشنگٹن(21 مئی 2026): امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بمبار طیارے ‘بی ون بی لینسر’ نے خلیجی سمندر کے اوپر پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کی کامیاب تربیتی مشق کی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ مشق گزشتہ روز کی گئی، جس کے دوران بی ون بی لینسر بمبار طیارے کے سی 135 اسٹریٹوٹینکر نے فضا میں ہی کامیابی کے ساتھ ایندھن بھرا
A U.S. Air Force B-1B Lancer refuels from a KC-135 Stratotanker during a training flight over regional waters in the Middle East. pic.twitter.com/uE9cBTQyq2
— U.S. Central Command (@CENTCOM) May 20, 2026
امریکی حکام کے مطابق اس اہم تربیتی آپریشن کا بنیادی مقصد طویل فاصلے تک مشنز کو انجام دینے کی صلاحیت کو برقرار رکھنا اور فضائی آپریشنز کی مجموعی تیاری کو مزید بہتر اور فعال بنانا تھا۔
دوسری جانب مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی طرف سے تمام راستے کھلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جبر کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی خواہش وہم کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ سفارتکاری میں ایک دوسرے کا احترام کرنا جنگ کرنے سے زیادہ سمجھداری، محفوظ اور دیرپا طریقہ ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ایران دو عالمی دہشت گرد افواج کے خلاف ایک تاریخی اور منفرد مزاحمت کر رہا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/6OZ0tLc
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں