پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب و دیگر ممالک کا اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے خلاف مشترکہ بیان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 25 مئی، 2026

پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب و دیگر ممالک کا اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے خلاف مشترکہ بیان

اسلام آباد (25 مئی 2026): پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے حراست میں لیے گئے امدادی کارکنوں سے تذلیل آمیز اقدامات کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کی جانب سے امدادی فلوٹیلا کارکنوں سے حراست کے دوران سلوک ناقابل قبول ہے، بن گویر کی جانب سے دانستہ طور پر نظر بند افراد کی سرعام تذلیل، انسانی وقار پر شرم ناک حملہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قوانین کے تحت عائد ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اتمار بن گویر کے اشتعال انگیز اقدامات نفرت اور انتہا پسندی کو ہوا دیتے ہیں، اور اس جیسے بیانات دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ، پائیدار امن کی کوششوں میں رکاوٹ بنتے ہیں۔


ہر ملک میں احمق لوگ ہوتے ہیں‘ امریکی وزیرخارجہ


وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ ہم بن گویر کے اقدامات کے محاسبے کا مطالبہ کرتے ہیں، اشتعال انگیزیوں اور خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، یقینی بنایا جائے کہ ایسے اقدامات کو برداشت کیا جائے گا، نہ ہی انھیں دہرایا جائے گا۔

وزرائے خارجہ نے بیان میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انسانی حقوق کے تحفظ، نظر بندوں کے وقار اور ان کے ساتھ انسانی سلوک کا مطالبہ کیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1s59ARl

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں