پاکستان کے لیے ایک فیور کے طور پر جنگ بندی کی، ڈونلڈ ٹرمپ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 16 مئی، 2026

پاکستان کے لیے ایک فیور کے طور پر جنگ بندی کی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (16 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں امن کا کریڈٹ پاکستان کو دے دیا، اور کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی انھوں نے پاکستانی درخواس پر کی۔

چین کے دورے سے واپسی پر ایئر فورس وَن میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران سے جنگ بندی پاکستان کی وجہ سے کی، ذاتی طور پر جنگ بندی کے حق میں نہیں تھا لیکن پاکستان کے لیے ایک فیور کے طور پر جنگ بندی کی۔

اس موقع پر امریکی صدر نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کا دورہ مکمل کر کے امریکا واپس پہنچ گئے ہیں، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے اپنے دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا، اور کہا صرف یہ کہہ سکتا ہوں یہ ایک بڑی کامیابی تھی، ہم نے بہت اہم اور تجارتی معاہدے کیے، بہت سی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور آپ ان کے بارے میں جلد سنیں گے۔

دورے کے دوران ہی چینی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جائے، انھوں نے کہا آبنائے کے مسئلے کا حل مستقل اور جامع جنگ بندی میں ہے، صدر شی جن پنگ نے ٹرمپ سے گفتگو میں واضح کیا کہ طاقت مسائل کا حل نہیں ہے، مذاکرات کا دروازہ ایک بار کھل جائے تو دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا چین جنگ کے فوری خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، بیجنگ مسلسل امن مذاکرات کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/cKqi2Wd

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں