مفت اسٹار لنک وائے فائی کی سہولت - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 18 مئی، 2026

مفت اسٹار لنک وائے فائی کی سہولت

ایمریٹس سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایئرلائن نے یورپ، ایشیا اور امریکا میں مزید مقامات پر مفت Starlink WiFi متعارف کرایا ہے۔

دنیا کی بڑی بین الاقوامی ایئر لائن ایمریٹس نے اپنی اسٹار لنک سے چلنے والی آن بورڈ انٹرنیٹ سروس کو مزید انٹرنیشنل روٹس تک وسعت دے دی۔

ایئرلائن سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ اب یورپ، ایشیا اور امریکا کے مزید روٹس پر سفر کے دوران مسافر اسٹار لنک وائے فائی سے مستفید ہوں گے۔

ایئر لائن نے کہا کہ مزید اسٹار لنک – سیٹلائٹ پر مبنی وائی فائی سسٹم سے لیس طیارے اب مشرق وسطیٰ، ایشیا پیسیفک، یورپ، افریقہ اور امریکہ کے مقامات پر کام کر رہے ہیں اور اس وقت تک 33 طیارے اس ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

ایمریٹس 232 اسٹارلنک سے لیس طیاروں کو ہدف بناتے ہوئے اپنے رول آؤٹ کو نمایاں طور پر بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/kIRGtc5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں