کیلیفورنیا (19 مئی 2026): امریکی شہر سان ڈیاگو میں اسلامک سینٹر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
الجزیرہ اور سی این این کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مشتبہ حملہ آور بھی مارے گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے، پولیس کی جانب سے شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔
سی این این کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسلامک سینٹر میں حملہ آور کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی، فائرنگ سے ممکنہ طور پر کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم فوری طور پر ہلاکتوں یا زخمیوں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ فائرنگ میں متعدد لوگ نشانہ بنے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بعد ازاں سان ڈیاگو پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور لوگ محفوظ مقامات پر خطرے سے باہر ہیں تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/J16bdHU
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں