ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوئے تو پوری دنیا یرغمال بن جائے گی، ٹرمپ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 29 اپریل، 2026

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوئے تو پوری دنیا یرغمال بن جائے گی، ٹرمپ

واشنگٹن (29 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوئے تو پوری دنیا یرغمال بن جائے گی۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جرمنی کی ایران پالیسی سے متعلق جرمن چانسلر فریڈرک مرز پر تنقید کی اور کہا کہ جرمن چانسلر سمجھتے ہیں ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا ٹھیک ہے تو وہ نہیں جانتے کیا کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران چاہتا ہے امریکا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے، ٹرمپ کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوئے تو پوری دنیا یرغمال بن جائے گی، میں تہران کے ساتھ وہ کر رہا ہوں جو دوسرے ممالک یا صدور کو بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ حیرت نہیں کہ جرمنی معاشی اور دیگر لحاظ سے اتنی بری کارکردگی کا مظاہرہ کیوں کر رہا ہے۔

اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کردار ادا کرنا چاہیے۔

جرمن وزیر خارجہ نے ایران سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آبی گزر گاہ کی بندش سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور عالمی معیشت خطرے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری پوری کرے اور بحران کے حل کیلیے قرارداد منظور کرے، ناکہ بندی کے باعث ہزاروں مال بردار بحری جہاز اور 20 ہزار ملاح سمندر میں پھنسے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/BNSuYFD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں