ڈالر سواپ کا مقصد امریکی اثاثوں کی بے ہنگم فروخت بند کرنا ہے، ایران - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 25 اپریل، 2026

ڈالر سواپ کا مقصد امریکی اثاثوں کی بے ہنگم فروخت بند کرنا ہے، ایران

تہران: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ڈالر سواپ اور دیگر مالیاتی اقدامات کا مقصد امریکی اثاثوں کی بے ہنگم فروخت کو بند کرنا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں پر فروخت کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید کشیدگی بڑھنے پر مالیاتی راستے مزید محدود ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ تہران مذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہے، ایران کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔

ایران معاہدے کیلئے مذاکرات کرنا چاہتا ہے، صدرٹرمپ

کاظم جلالی کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ رہی ہے ہمیشہ معاہدوں کے بعد اسے توڑ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ جوہری معاہدہ توڑنے کا ذمہ دار واشنگٹن ہے، تہران کا مؤقف واضح ہے دباؤ میں مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/eklAFQU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں