اسلام آباد : یورپی ممالک کے سفر کیلیے نیا انٹری اور ایگزٹ سسٹم (ای ای سی) نافذ کردیا گیا ہے جو پاسپورٹ اسٹیمپ کو ڈیجیٹل ریکارڈ سے بدل دے گا۔
اس حوالے سے بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بتایا ہے کہ ’ای ای سی‘ غیرملکیوں کیلیے یورپی ممالک کا سفر جدید محفوظ اور آسان بنانے کیلیے نمایاں طور پر تبدیل کرکے 10 اپریل 2026 سے نافذالعمل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹری / ایگزٹ سسٹم (ای سی سی ) کے جدید نظام ان تمام غیر یورپی شہریوں پر لاگو ہوگا جنہیں شینگن ایریا میں مختصر مدت کے لیے داخلے کی اجازت درکار ہوتی ہے جس کا مقصد یورپ میں داخل ہونے اور باہر جانے والے غیر یورپی شہریوں کی مؤثر نگرانی اور سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس نظام کے تحت مسافروں کا بائیو میٹرک ڈیٹا، بشمول فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصاویر، بارڈر کنٹرول پر جمع کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ای سی سی کے نفاذ سے سفر میں آسانی اور وقت کی بچت ہوگی، جبکہ سکیورٹی کے نظام کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ جعلی شناخت اور دستاویزات کے استعمال کی روک تھام میں مدد ملے گی اور ایسے افراد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی جو مقررہ مدت سے زائد قیام کرتے ہیں۔
بیورو ی جانب سے پاکستانی مسافروں کو خصوصی ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ یورپ کے سفر سے قبل نئی شرائط اور تقاضوں سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/RGVQgjO
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں