یہ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، امریکا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 16 اپریل، 2026

یہ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، امریکا

امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی پر قائم ہیں اور یہ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے ایک ہفتے بعد تیل کی ترسیل  معمول پر آجائے گی اور خلیجی ملکوں نے بھی کہا ہے آبنائے کھلتے ہی تیل کے جہاز روانہ کر دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے تیل کا 90فیصد چین کو فروخت کرتا ہے دو چینی بینکوں کی نشاندہی ہوئی ہےجو ایرانی ٹرانزکشن میں ملوث ہیں ہم نے خبردار کیا ہے ایرانی ٹرانزکشن ثابت ہوئیں تو نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

وزیرخزانہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چین پر امریکا کے ٹیرف سے متعلق کوئی نئی بات فی الحال نہیں ہوئی۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ چین بہت خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز مستقل طور پر کھول رہا ہوں، جب چین جاؤں گا تو صدر شی جن پنگ مجھے لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ سب چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے لیے کررہا ہوں اور یہ صورت حال اب دوبارہ نہیں ہوگی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1GgeQZf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں