ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی، صدر ٹرمپ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 اپریل، 2026

ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ میں اپنے مقاصد تقریباً حاصل کرچکے ہیں اب ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی فضائیہ کو تباہ کرچکے ہیں، ان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے، ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ کردیے ہیں، ایران کے پاس میزائل بنانے کی صلاحیت کم رہ گئی ہے۔

روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ آج گفتگو بہت اچھی رہی، یوکرین اور ایران کے بارے میں بات کی۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پیوٹن نہیں چاہتے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ایران اور دیگر ممالک بھی یہ بات جانتے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دوبارہ بلامقصد 18 گھنٹے کا سفرنہیں کریں گے، پیوٹن نے مجھے بتایا کہ وہ ایران کی یورینیم افزودگی کے معاملے پر فکرمند ہیں،روسی صدر ایران کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ،

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے اوپیک سے نکلنے کے یو اے ای کے اقدام کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے اس فیصلے سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتیں نیچے آسکتی ہیں یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام ترک کرنے کے معاہدے تک محاصرہ ختم نہیں ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے آئل کمپنیوں کے افسران کے ساتھ ایران کی ناکہ بندی میں توسیع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں ایٹمی پروگرام پر ہمارے خدشات دور ہوں۔

 

 



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/sy0YwVK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں