نیتن یاہو کا ایران کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 12 اپریل، 2026

نیتن یاہو کا ایران کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

(11 اپریل 2026): اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر کے اسلام آباد میں جاری مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ بندی کی صورتحال برقرار ہے اور امریکا اور ایران اسلام آباد میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میری قیادت میں اسرائیل ایران کی دہشتگرد حکومت اور اس کے آلہ کاروں (پراکسیز) کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان ایران کو سہولت فراہم کر رہے ہیں اور وہ کرد شہریوں کے قتلِ عام کے ذمہ دار ہیں۔

یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے دیا گیا ہے جو خود غزہ میں جنگی جرائم کے باعث عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو مطلوب ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/zHCTOjP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں