تقریباً 9 ہزار تالاب اور جھیلیں غائب! - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 15 اپریل، 2026

تقریباً 9 ہزار تالاب اور جھیلیں غائب!

(14 اپریل 2026): بھارتی ریاست بہار میں 9 ہزار کے لگ بھگ تالاب اور جھیلیں غائب ہونے کی رپورٹ نے متعلقہ حکام کو پریشان کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بہار کے آبی ذخائر کہاں گئے؟ یہ وہ سوال ہے جو مرکزی حکومت کے حالیہ سروے نے اٹھایا جس کے مطابق ریاست میں تقریباً 8940 پانی کے ذخائر کا نام و نشان مٹ چکا ہے۔

سروے کے اعداد و شمار کے مطابق 2018-19 میں بہار میں پانی کے کل 45 ہزار 793 ذخائر ریکارڈ کیے گئے تھے اور اب صرف 36 ہزار 856 موجود پائے گئے یعنی تقریباً 9000 غائب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’تالاب چوری ہو گئے‘‘ رپورٹ بھی درج، ڈھونڈنے والے کیلیے انعام کا اعلان

ان میں سے 45 فیصد ذخائر بہار حکومت کی ملکیت ہیں لیکن محکمہ مال کے پاس اس بات کی کوئی معلومات نہیں کہ کتنے حصوں پر غیر قانونی قبضے ہو چکے ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق 85 فیصد آبی ذخائر دیہی علاقوں میں ہیں، مجموعی ذخائر میں سے 91 فیصد تالاب ہیں جبکہ باقی جھیلیں، ٹینک اور ڈیم ہیں۔

اس میں بتایا گیا کہ ٹینکوں کی تعداد 4221 سے کم ہو کر صرف 859 رہ گئی ہے، جھیلوں کی تعداد 2693 سے گھٹ کر صرف 258 رہ گئی ہے، ریزروائرز 2156 سے کم ہو کر 315 رہ گئے ہیں۔

ریاست بہار میں مافیا کی جانب سے تالابوں اور جھیلوں پر قبضے ایک سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔ پٹنہ ہائیکورٹ نے 2023 کے ایک حکم میں کہا تھا کہ ریاست میں 1045 تالابوں پر ناجائز قبضے کیے گئے ہیں۔

دوسری طرف حال ہی میں بہار اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران وزیر مال وجے سنہا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صرف پانچ تالابوں پر غیر قانونی قبضہ ہوا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/gdBXkoZ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں