ٹرمپ کا اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 24 اپریل، 2026

ٹرمپ کا اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان

واشنگٹن(24 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ لبنان کو حزب اللہ سے بچانے کے لیے لبنانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں انتہائی مثبت رہی ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں فریقین نے مزید 3 ہفتوں تک فائرنگ نہ کرنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیر اعظم آئندہ چند ہفتوں میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔

امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لبنان کو حزب اللہ کے اثر و رسوخ سے نکالنے کے لیے پرعزم ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران حزب اللہ کی مالی امداد بند کرے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں سے تنازع موجود ہے جس پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، لیکن اب وہ ان مسائل کو آسانی سے حل کر لیں گے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں جھڑپیں جاری ہیں، اور بدھ کا دن جنگ بندی کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں والا دن رہا۔ لبنان کے مطابق اب تک تقریباً 2,500 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں پر قابض ہے۔

لبنانی وزیر اعظم کا اسرائیل سے مذاکرات سے قبل اہم بیان



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/BgdQmS2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں