بھنور کے طوفان ’ٹراپیکل سائیکلون‘کے خوفناک مناظر، 11 افراد جان سے گئے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 14 اپریل، 2026

بھنور کے طوفان ’ٹراپیکل سائیکلون‘کے خوفناک مناظر، 11 افراد جان سے گئے

میلبورن : پاپوا نیوگنی میں بھنور کا خوفناک طوفان ’ٹراپیکل سائیکلون میلا‘ قیامت بن کر ٹوٹ پڑا، جس کے باعث مجموعی طور پر 11 افراد ہلاک ہوئے۔

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق پاپوا نیوگنی (پی این جی) کے علاقے بوگین ویل میں 8 افراد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے جبکہ ۔

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق بوگین ویل، جو پورٹ مورسبی سے تقریباً 950 کلومیٹر شمال مشرق میں بحیرہ سولومن میں واقع ہے، سائیکلون کے باعث شدید تباہی کی لپیٹ میں آ گیا۔

Cyclone Maila 01

بھنور کے طوفان سے متعدد لوگ زخمی اور بڑے پیمانے پر مالی نقصانات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بڑی تعداد میں گھروں اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے

نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن آف پی این جی نے بتایا کہ سینٹرل بوگین ویل کے آسیکو گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد مکانات ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق مزید دو خواتین درخت گرنے سے ہلاک ہوئیں، جبکہ تقریباً 12 زخمی افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Cyclone Maila 11 kills

ٹراپیکل سائیکلون میلا بحیرہ سولومن میں کیٹیگری 5 کی شدت اختیار کر گیا تھا، جس کے باعث مشرقی پاپوا نیو گنی اور جزائر سولومن میں شدید بارشوں، سیلاب اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

اتوار کو جاری بیان میں پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ علاقوں کے لیے فوری امدادی سامان روانہ کرنا شروع کر دیا ہے، جس میں خوراک، صاف پانی، طبی امداد اور عارضی رہائش گاہیں شامل ہیں۔

Cyclones Active

انہوں نے کہا، “ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر متاثرہ مقام، ہر جزیرے اور ہر کمیونٹی تک امداد پہنچے۔”

ابتدائی طور پر پیش گوئی کی گئی تھی کہ سائیکلون میلا نیوگنی جزیرے کے جنوب مشرقی حصے سے کیٹیگری 2 یا 3 طوفان کے طور پر ٹکرائے گا، تاہم بعد ازاں اس کی شدت کم ہو کر اسے ٹراپیکل لو قرار دے دیا گیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/aFVt2Mk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں