واشنگٹن : اسرائیل کی لبنان پر وحشیانہ بمباری پر امریکی رکن کانگریس ٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے اور کہا اسرائیل پر واضح کیا جائے کہ لبنان پر حملوں کی بندش کے بغیر جنگ بندی ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق لبنان پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور انسانی جانوں کے ضیاع پر امریکی اراکینِ کانگریس نے اپنی ہی حکومت اور ٹرمپ انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
امریکی رکنِ کانگریس ڈان بیئیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اسرائیل پر یہ واضح کرنا چاہیے کہ لبنان پر حملے بند ہوئے بغیر نہ تو کوئی جنگ بندی ہو سکتی ہے اور نہ ہی کسی معاہدے پر عمل درآمد ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور بیروت پر مسلسل بمباری امن کی جانب راستہ نہیں ہے۔
رکنِ کانگریس سارہ جیکب نے اسرائیلی حملوں کی ہولناکی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ محض دس منٹ کے اندر دو سو سے زائد افراد کو شہید اور ایک ہزار سے زائد کو زخمی کیا گیا، جو کہ انتہائی لرزہ خیز ہے۔
اسی طرح رابرٹ گارشیا نے اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو بے رحمی سے بیروت پر بم برسا رہا ہے، اب اس جنگ کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/hs9x16z
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں