’مجتبیٰ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کو مذہبی طور پر ممنوع قرار دیا ہے‘ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 21 مارچ، 2026

’مجتبیٰ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کو مذہبی طور پر ممنوع قرار دیا ہے‘

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار کے حصول کا خواہاں نہیں۔

نوروز تہوار پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کو مذہبی طور پر ممنوع قرار دیا ہے کوئی بھی ایرانی حکومتی اہلکار ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر سکتا۔

پزشکیان نے پیغام دیا کہ ایران اپنے پڑوسیوں سے جنگ نہیں چاہتا، پڑوسی ممالک سےتمام اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں اور ایران کی تمام  مشکلات دشمنوں کی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے امن کیلئے اسلامی ممالک کا سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دینےکی تجویز دی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے فضائی دفاع اور بحریہ کو نقصان پہنچانے کے دعوے غلط ہیں، امریکا کہتا کچھ ہے اور حقیقت کچھ اور ہے، دعوؤں کا موازنہ ویتنام جنگ کے دعوؤں سے کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی دعوے کے برعکس ایک ایف 35 طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے، ہماری بہادر افواج کے حملوں کی وجہ سے امریکی بیڑا گیرالڈ فورڈ ناکارہ بنا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/cC5Adag

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں