یو اے ای حکومت کا غیرملکی مسافروں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 مارچ، 2026

یو اے ای حکومت کا غیرملکی مسافروں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

دبئی : یو اے ای حکومت نے فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے غیر ملکی مسافروں کو ویزا اوور اسٹے جرمانوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فضائی حدود کی بندش سے متاثرہ مسافروں کو ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے ویزا اوور اسٹے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی پی کے مطابق یو اے ای نے وزٹ ویزا ،سیاحتی ویزا اور ایگزٹ پرمٹ رکھنے والوں کو جرمانوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

UAE

28فروری کے بعد تاخیر سے روانگی پر مسافروں کے جرمانے معاف کردیے گئے ہیں، واپس روانگی کیلئے رہائشی پرمٹ منسوخ کرانے والے مسافروں کو بھی استثنیٰ ہوگا۔

گزشتہ روز جاری بیان میں وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (آئی سی پی) ترجمان نے کہا کہ استثنیٰ کا فیصلہ اُن افراد کے لیے ہے جو فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی معطلی کے باعث ملک چھوڑنے سے قاصر رہے۔

واضح رہے کہ عام حالات میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام پر فی دن 50 درہم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

یو اے ای نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/GXoeck6

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں