دوحہ (17 مارچ 2026): سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران اور خلیجی ممالک میں تصادم پیدا کرنا چاہتا ہے۔
اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے اور جواباً ایران کے خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔
سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا ہے۔ اس کا مقصد ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان تصادم پیدا کرنا ہے۔
حمد بن جاسم کا کہنا تھا کہ اگر قطر ایران کے خلاف جنگ کا اعلان کرے، تو امریکا اس تنازع سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔ خلیجی ممالک، خاص طور پر قطر اور عمان حملے کو روکنے کیلیے کوشش کرتے رہے ہیں۔ اب یقینی بنانا ہوگا کہ اسرائیل، ایران اور امریکا کی لڑائی سے خلیجی ممالک متاثر نہ ہوں۔
ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں
سابق قطری وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم ہمیشہ ایران کے ہمسایہ رہیں گے۔ ایران کو اس معاملے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے اور وہ خطے میں اپنے طویل مدتی مفادات کو مدنظر رکھے۔
ایران میں اسرائیلی و امریکی حملوں میں اموات کی تعداد 14 سو سے بڑھ گئی
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/lC1MwOF
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں