تل ابیب: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے جمعہ کے روز ایران کے وسطی شہر یزد میں واقع یورینیم پراسیسنگ سائٹ کو نشانہ بنایا۔ یہ بیان ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کی جانب سے دیئے گئے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی-اسرائیلی حملوں میں اس تنصیب کو نقصان پہنچا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے یزد میں واقع یورینیم نکالنے کے ایک پلانٹ پر حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اس نے ایران کے وسطی شہر اراک میں واقع ہیوی واٹر پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ امریکی-اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے دو بڑے اسٹیل پلانٹس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی-صیہونی دشمن نے جنوب مغربی ایران میں خوزستان اسٹیل اور مرکزی شہر اصفہان میں مبارکہ اسٹیل فیکٹری کو دو الگ حملوں میں نشانہ بنایا۔” سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے بھی ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں
رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مبارکہ اسٹیل کمپلیکس میں ایک برقی سب اسٹیشن اور الائے اسٹیل کی پیداواری لائن کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ خوزستان اسٹیل فیکٹری میں ایک گودام متاثر ہوا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3ywIdfY
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں