تہران(15 مارچ 202): ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے امریکا اور اسرائیل پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اب میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد دھوکہ دہی اور سازشوں پر اتر آیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے عمان کی بندرگاہوں پر ہونے والے ڈرون حملوں میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکا، ایرانی ساختہ ‘شاہد’ ڈرون کی نقل (لوکاس ڈرونز) استعمال کر کے تہران کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی کارروائیاں صرف امریکی اور صیہونی فوجی اہداف تک محدود ہیں، کسی شہری یا تجارتی ہدف سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ اسی طرح ایرانی سرکاری ٹی وی نے عراقی کردستان میں ’لاناز ریفائنری‘ پر ہونے والے حملے سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
ایران نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقائی اتحاد کو نقصان پہنچانے والی دشمن کی ’بری چالوں‘ سے ہوشیار رہیں۔ اس دوران برطانوی وزارتِ دفاع نے بھی اعتراف کیا ہے کہ قبرص میں گرنے والا ڈرون ایران سے نہیں بھیجا گیا تھا۔
سعودی عرب میں ایرانی سفیر نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل، آذربائیجان میں حملے کروا کر تہران کے باہمی تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایران نے علاقائی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/bgxkqVW
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں