ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکا! ایک اور عدالتی فیصلہ آگیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 14 مارچ، 2026

ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکا! ایک اور عدالتی فیصلہ آگیا

واشنگٹن : امریکی وفاقی عدالت نے چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاؤل کے خلاف جاری حکومتی تحقیقات کو مسترد کر دیا، عدالت کے اس فیصلہ سے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسی کو دھچکا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف ایک اور بڑا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین فیڈرل ریزرو، جیروم پاؤل کے خلاف جاری حکومتی تحقیقات کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے محکمہ انصاف کی جانب سے جیروم پاؤل کو جاری کیے گئے سمن بھی منسوخ کر دیے ہیں۔

وفاقی جج نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ حکومت نے سیاسی مقاصد کے لیے مرکزی بینک پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور انتظامیہ نے شرح سود میں کمی کروانے کے لیے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کو نشانہ بنایا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جیروم پاؤل کے خلاف تحقیقات کی قانونی حیثیت ثابت نہیں ہو سکی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی سینیٹرز کے اعتراضات کے باعث نئے چیئرمین فیڈرل ریزرو کی تعیناتی کا عمل پہلے ہی التوا کا شکار ہے۔

اس صورتحال پر پاکستانی نژاد امریکی رہنماؤں کی رائے بھی منقسم ہے، ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ جیروم پاؤل جان بوجھ کر صدر ٹرمپ کی معاشی اصلاحات اور پالیسیوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ فیڈرل ریزرو جیسے خود مختار ادارے پر دباؤ ڈالے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/nT6WV5I

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں