تہران (7 مارچ 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ اگر واشنگٹن کشیدگی چاہتا ہے تو ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر مسعود پیزشکیان نے خطے میں کشیدگی میں کمی کیلیے کھلے دل کا اظہار کیا، ہمارے پڑوسیوں کی فضائی حدود، سرزمین اور سمندر ہم پر حملے کیلیے استعمال نہ ہوں، پڑوسی ممالک کیلیے ہمارا خیرسگالی کا اقدام ٹرمپ نے تقریباً ناکام بنا دیا۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلیے تیار تھا مگر ٹرمپ کے مؤقف نے صورتحال بگاڑ دی، اگر امریکا کشیدگی چاہتا ہے تو ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، ایران کے دفاعی اقدامات میں کسی بھی شدت کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔
ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ایک ہفتے کی مہم جوئی سے امریکی فوج کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، جنگ کا اصل بوجھ عام امریکی عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں ادا کرنا پڑے گا، امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل کے مطابق ایران کے خلاف جنگ ناکام ہوگی۔
’ہم نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ جنگ امریکا کی مذاکراتی پوزیشن بہتر نہیں کرے گی۔ امریکی عوام نے مشرق وسطیٰ کی جنگوں سے نکلنے کیلیے ووٹ دیا تھا۔ نیتن یاہو نے امریکا کو اسرائیل کی جنگ میں دھکیل دیا۔ یہ جنگ چند ’اسرائیل فرسٹ‘ عناصر کی خواہش ہے۔‘
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/BElqwmI
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں