حملے کیلیے اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کا اسپین کیخلاف بڑا اقدام - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 4 مارچ، 2026

حملے کیلیے اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کا اسپین کیخلاف بڑا اقدام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کے ساتھ  تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی ملک نے امریکی فوج کو ایران پر حملوں سے منسلک مشنوں کے لیے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد امریکا اسپین کے ساتھ تمام تجارت منقطع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے اسپین نے ایران پر حملوں کےلیے  اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار کیا، ایران پر حملوں کے معاملے میں اسپین بہت خراب رہا۔

ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیں

امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے بھی فوجی اڈوں کے معاملے میں اسی نوعیت کے فیصلے کیے۔

اسپین کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین پر مشترکہ فوجی اڈے استعمال نہیں کر رہا اور نہ ہی کرے گا۔

ایران کے خلاف اس مشن کی میڈرڈ نے مذمت کی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ZIXYpQH

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں