ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 دنوں کے لیے موخرکرنے کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 27 مارچ، 2026

ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 دنوں کے لیے موخرکرنے کا اعلان

واشنگٹن(27 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کو مزید 10 دنوں کے لیے موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کی درخواست پر ان تنصیبات پر حملے 6 اپریل تک موخر کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط خبروں اور بیانات کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی سطح پر بات چیت کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے اس پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اس وقت "اچھی بات چیت” چل رہی ہے اور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا نہیں ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/WDmYO6T

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں