ڈچ ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 26 فروری، 2026

ڈچ ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

تل ابیب: ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ڈچ ایئر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کے لیے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈچ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک پروازیں بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے 6 مزید ایف 22 طیارے مشرق وسطیٰ روانہ کر دیے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ہمارے ارد گرد بہت بڑی فوجی موجودگی قائم کی ہے، ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

مظاہروں میں کتنی اموات ہوئیں؟ ایران نے امریکی دعویٰ مسترد کر دیا

ایرانی وزیر خارجہ کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب اسرائیل نے حملہ کیا تھا ہم نے تب بھی ہتھیار نہیں ڈالے تھے، یہ لوگ ناکام تجربہ دُہرانا چاہتے ہیں تو دُہرا کر دیکھ لیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/fOuNYxt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں