رمضان میں کام کے اوقات کار کیا ہونگے؟ اہم اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 11 فروری، 2026

رمضان میں کام کے اوقات کار کیا ہونگے؟ اہم اعلان

رمضان المبارک میں کام کے اوقات کار کیا ہونگے، اس سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے ملک عمان کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

عمان میں سرکاری اوقات کار سال 1447 ہجری کے دوران حسب ذیل ہوں گے، ریاستی انتظامی اپریٹس کےلیے دن کے دوران سرکاری کام کے اوقات 5 گھنٹوں تک ہونگے، یہ ٹائمنگ صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک ہوگی۔

کام کے نرم یا لچکدار اوقات کار: کسی بھی یونٹ کا سربراہ لچکدار (فلیکسیبل) اوقات کار کے نظام کو نافذ کرے گا اور ملازمین کی حاضری اور روانگی کے اوقات کا تعین اس طریقے سے کرے گا جو یونٹ کے کام کی نوعیت کے مطابق ہو۔

کام کے اوقات کار کے تحت حاضری صبح 7:00 سے دوپہر 3:00 بجے تک شروع ہو سکتی ہے، یونٹ کے قائم کردہ طریقہ کار کے مطابق ملازم کی آمد سے لے کر روانگی تک کا حساب لگایا جائے گا۔

ریموٹ ورک: یونٹ کا سربراہ ان عہدوں کے لیے ریموٹ کام کو نافذ کرے گا جو کام کے بہاؤ میں خلل ڈالے بغیر انجام دیا جائے گا، تمام معاملات میں کُل ملازمین کا کم از کم 50 فیصد اپنے کام کی جگہوں پر موجود ہونا چاہیے۔

پرائیویٹ سیکٹر اسٹیبلشمنٹس: مسلم مزدوروں کے کام کے اوقات کو کم کر کے 6 گھنٹے فی دن کر دیا جائے گا جو کہ 30 گھنٹے فی ہفتہ سے زیادہ نہیں ہونگے۔

عمان میں ملازمت کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/UY0qyQ9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں