واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیرف کیخلاف فیصلے کو شرمناک اور مایوس کن قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے شرمناک اور مایوس کن قرار دے دیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ عدالت نے غیر ملکی تجارتی شراکت داروں پر عائد ٹیرف کو غیرقانونی قرار دے کر امریکی مفادات کو نظرانداز کیا، ججز کے فیصلوں پر وفاداریاں اثر انداز ہوتی ہیں اور یہ فیصلے امریکہ کے خلاف جاتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر میں 8 جنگیں ختم کیں، ٹیرف امریکہ کی قومی سلامتی کا معاملہ ہے اور ان اقدامات کے ذریعے ملک کی عظمت بحال کی گئی ، ٹیرف امریکا کو عظیم بناتا ہے اور میرے پاس متبادل موجود ہے۔
ٹرمپ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد پلان بی موجود ہے اور مزید مضبوط اختیارات بھی ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ فیصلےپروہ ممالک بہت خوش ہیں جوبرسوں سےامریکاکولوٹ رہے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے متبادل راستے اختیار کریں گے۔
یاد رہے امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ غیر ملکی تجارتی شراکت داروں پر عائد ٹیرف غیرقانونی ہیں اور صدر نے اختیارات سے تجاوز کیا۔
دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی اور وال اسٹریٹ میں کاروبار مثبت زون میں بند ہوا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ojKmcWf
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں