لاہور : کرکٹ کے ماہر تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سب سے اہم ہوتا ہے جس سے ریکارڈ آمدنی ہوتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے اس میچ میں بھارتی براڈ کاسٹرز کے 91 کروڑ دس لاکھ ڈالر لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ پر بھارت کے ایک چینل سے10 سیکنڈ کے20 سے 25 ہزار ڈالر ملتے ہیں۔ پورے ورلڈ کپ کا ریونیو ایک طرف اور پاک بھارت میچ کا ریونیو ایک طرف ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کے پاکستان کے اس فیصلے سے آئی سی سی کو بہت بڑا نقصان ہوگا، ایشیا کپ بھارت میں ہونا تھا لیکن براڈ کاسٹرز کو رگڑا لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے یہ رویہ اپنایا ہوا ہے کہ 18سال سے پاکستان سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتا، آئی سی سی فریم ورک میں پاکستان کی اہمیت ہے، ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ سے سب سے زیادہ ریونیو جنریٹ ہوتا ہے۔
بھارت کی بھاری مالی پوزیشن کی وجہ سے آسٹریلیا کا جیتنا کاؤنٹ نہیں کرتا، اجے شاہ بیٹھا ہوا ہے، پاکستان نے جو ابھی فیصلہ کیا وہ دور رس نتائج دے گا۔
سینئر اسپورٹس جرنلسٹ کا کہنا تھا کہ 2027 میں بھارت کے دورے پر نہ جانے کا قانونی جواز بھی ختم ہوجائے گا، پاکستان نے ابھی جو فیصلہ کیا اس سے پاکستان کو مستقبل میں بھی فائدہ ہوگا۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے بتایا کہ جیو اسٹار نے 8 بلین ڈالر کا ڈزنی خریدا ہوا ہے، آسٹریلیا 6 ورلڈ کپ اور 2 ٹی 20 ورلڈ کپ بھی جیتا ہوا ہے۔
from 2 کھیل Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/X19IJqZ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں