سعودی عرب میں رمضان المبارک میں خریداری کرنے والوں کےلیے بڑی خبر آگئی، وزارت تجارت کی جانب سے جانچ پڑتال سخت کردی گئی۔
وزارت تجارت رمضان المبارک 1447 ہجری کے مقدس میینے میں صارفین کو ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران سعودی عرب میں 37,000 سے زیادہ بار انسپیکشن اور سپلائی مانٹرینگ ٹیموں نے دورے کیے ہیں۔
رمضان کی آمد سے قبل اتنی بڑی تعداد میں معائنہ ٹیموں کے دورے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وزات تجارت قیمتوں کے حوالے سے کڑی جانچ کررہی ہے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے والے راستوں پر ریٹیل دکانوں، مرکزی بازاروں اور گیس اسٹیشنوں کے معائنہ ٹیموں نے دورے کیے۔
یہ دورے ان ریگولیٹری تعمیل کی تصدیق کرتے ہیں جن کے تحت قیمتوں میں ہیرا پھیری کو روکنے کےلیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزارت نے ماہ مقدس میں رمضان سے متعلقہ مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rUHn4K2
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں