جوہری مذاکرات : آیت اللہ خامنہ ای کو فکرمند ہونا چاہیے، صدر ٹرمپ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 فروری، 2026

جوہری مذاکرات : آیت اللہ خامنہ ای کو فکرمند ہونا چاہیے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ تاہم اس انٹرویو کی مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔

اس موقع پر کیے جانے والے ایرانی مطالبات سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایرانی سپریم لیڈر کو فکر مند ہونا چاہیے۔

دوسری جانب مصر میں تعینات ایرانی سفیر نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی منسوخی کی خبریں درست نہیں ہیں۔

قبل ازیں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے مذاکرات کے مقام اور نوعیت کی تبدیلی کا ایران کا مطالبہ یکسر مسترد کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ روز مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے، علاقائی شراکت داروں کو شامل نہ کرنے اور بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود رکھنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم امریکا مذاکرات میں ایرانی میزائل پروگرام سمیت دیگر امور بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔

 



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/UD1zMvr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں