امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے بڑی پیش رفت - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 1 فروری، 2026

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے بڑی پیش رفت

تہران (یکم فروری 2026): : ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے پیش رفت ہو رہی ہے۔

علی لاریجانی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے بنیاد بنانے پر پیش رفت کی گئی ہے، من گھڑت میڈیا وار کے ماحول کے برعکس پیش رفت ہوئی ہے۔

ترکیہ کی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیش کش

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں، خلیج میں بھاری فوجی تعیناتیوں کے بعد امریکا کے ساتھ سفارت کاری کی کامیابی کا دار و مدار دھمکی آمیز رویے کے خاتمے پر ہے۔

اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بتایا کہ ترکیہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں مدد دینے کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/CQIxboT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں