بارات آنے سے چند گھنٹے قبل 2 دلہنوں نے انتہائی قدم اٹھا لیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 22 فروری، 2026

بارات آنے سے چند گھنٹے قبل 2 دلہنوں نے انتہائی قدم اٹھا لیا

(21 فروری 2026): بھارتی ریاست راجستھان میں بارات آنے سے چند گھنٹے قبل دو دلہنوں (جو آپس میں بہنیں تھیں) نے خودکشی کر لی۔

واقعہ جودھ پور کے گاؤں مانائی میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے جودھ پور کے مہاتما گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ دونوں بہنیں شوبھا اور وملا مانائی گاؤں کے رہائشی دیپ سنگھ کی بیٹیاں تھیں، انہوں نے یہ انتہائی قدم عین اُس وقت اٹھایا جب ان کی بارات پہنچنے والی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چور نے دولہا اور دلہن کی سلامی پر کیسے ہاتھ صاف کیا؟

انہوں نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی، ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور خاندان کے افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، دونوں بہنیں ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھیں۔

جمعے کی رات گئے گھر میں راجستھانی روایتی رسم منعقد ہوئی تھی، اس کے بعد دونوں دلہنیں اپنے کمرے میں سونے چلی گئیں۔ صبح تقریباً 4 بجے ان کی طبیعت اچانک بگڑی تو اہل خانہ انہیں فوری اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

دلہنوں کے ماموں جسونت سنگھ نے بتایا کہ انہیں واقعے کی اطلاع صبح 5 بجے کے قریب اپنی چھوٹی بہن سے فون پر ملی، انہوں نے فوراً دیگر رشتہ داروں سے بات کی اور پولیس کو مطلع کیا، پولیس کی ٹیم صبح 6 بجے مانائی پہنچی اس وقت خاندان والے آخریی رسومات کی تیاری کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں بہنوں کی لاشیں نیلی پڑ چکی تھیں جس سے زہر کا شبہ پیدا ہوا۔

جسونت سنگھ کے مطابق رشتہ داروں کے دباؤ پر ان کی دونوں بھانجیوں کی شادی، جو پہلے ضلع جالور کے قصبے بھینمل کے لڑکوں سے طے تھی، اسے بدل کر پوکھرن کے گاؤں جیملہ کے لڑکوں سے طے کر دیا گیا تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Gburn4j

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں