ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہوگئے، کس شہر کی تعریف کی؟ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 3 جنوری، 2026

ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہوگئے، کس شہر کی تعریف کی؟

نیو یارک: نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے پاکستان کی خوبصورتی کا برملا اعتراف کیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے بعد نیویارک کے میئر بھی پاکستان کے دلدادہ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک بار لاہور کا سفر کیا تھا، انتہائی خوبصورت شہر ہے۔

حلف لینے کے بعد ممدانی کی ملاقات لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون ثمینہ سے ہوئی۔ یہ ملاقات عکاسی کرتی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی درحقیقت پاکستان کے حقیقی سفیر اور مثبت چہرہ ہیں۔

پاکستانی شہری ثمینہ نے ظہران ممدانی کو میئر نیویارک منتخب ہونے پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا رویہ اور لوگوں کے لئے دلی ہمدردی قابل تقلید ہے۔

پاکستانی شہری ثمینہ کا کہنا تھا کہ ایسی دنیا جہاں لوگ متحد نہیں، اُن کے دلوں میں نرمی پیدا کرنے پر میں آپ کی مشکور ہوں، اس مشکل وقت میں آپ ہمارے لئے روشنی اور امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں۔

پاکستانی شہری ثمینہ نے کہا کہ جب میں نیویارک سے باہر جاتی ہوں تو مجھے لوگوں کے چہروں پر خوشی اور اطمینان نظر آتا ہے، آپ کی وجہ سے نیویارک کی خوبصورتی دوبالا ہو چکی ہے۔ آپ جیسے لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت اور تحفہ ہیں۔

ظہران ممدانی نے حلف اٹھاتے ہی ایگزیکٹو آرڈرجاری کردیے

پاکستانی شہری ثمینہ سے ملاقات کے دوران ممدانی آبدیدہ ہو گئے، ملاقات میں گفتگو سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ممدانی کی پاکستان سے محبت واضح جھلکتی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/qk5BY7w

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں