’ہوم الون‘ کی ماں کیتھرین اوہارا نے زندگی کو خیرباد کہہ دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 31 جنوری، 2026

’ہوم الون‘ کی ماں کیتھرین اوہارا نے زندگی کو خیرباد کہہ دیا

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ’ہوم الون‘ اور ٹی وی سیریز’شِٹس کریک‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیتھرین اوہارا چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کیتھرین اوہارا کی عمر 71 سال تھی انہوں نے اس فلم میں اس شرارتی بچے کی ماں کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ اور کامیڈین کیتھرین اوہارا کے منیجر نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مختصر علالت کے بعد دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں، تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

فلم ’ہوم الون‘ میں بچے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار میکالے کلکن نے اپنی ساتھی اداکارہ اور فلمی ماں کیتھرین اوہارا کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، میکالے کلکن نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

میکالے کلکن نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس نے مداحوں کو آبدیدہ کر دیا، پوسٹ میں دو تصاویر شامل تھیں، ایک تصویر میں فلم ہوم الون کی شوٹنگ کے دوران کیتھرین اوہارا ننھے کلکن کو محبت سے گلے لگائے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر 2024 میں کلکن کی ہالی ووڈ واک آف فیم تقریب کی ہے، جہاں اوہارا ایک بار پھر انہیں بانہوں میں لیے نظر آرہی ہیں۔

اپنی پوسٹ میں تصاویر کے ساتھ میکالے کلکن نے ایک درد بھرا پیغام بھی تحریر کیا ہے، جس نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔

کلکن نے لکھا کہ “ماں!! مجھے لگا ہمارے پاس وقت ہے میں اور چاہتا تھا۔ ۔ ۔ ۔ میں چاہتا تھا کہ تمہارے پاس بیٹھوں، تمہیں سنوں۔ میں نے تمہاری بات سنی، مگر مجھے ابھی بہت کچھ کہنا تھا۔ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ پھر ملاقات ہوگی۔”

یہ الفاظ اس مضبوط رشتے کی عکاسی کرتے ہیں جو اسکرین پر ماں بیٹے کے کردار سے کہیں آگے، حقیقی زندگی میں بھی قائم رہا۔

کیتھرین اوہارا کے پسماندگان میں ان کے شوہر، معروف پروڈکشن ڈیزائنر بو ویلچ اور دو بیٹے میتھیو اور لوک شامل ہیں۔

انہوں نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ شہرت ’ہوم الون‘ فلموں میں کیون میکالسٹر کی ماں کیٹ میکالسٹر کے کردار سے حاصل کی جبکہ بعد ازاں ٹی وی سیریز ’شِٹس کریک‘ میں موئیرا روز کے کردار نے انہیں نئی نسل میں بھی بے حد مقبول بنا دیا۔ اسی کردار پر انہیں 2020 میں ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/mERF1ry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں