بھارتی غرور کی وجہ سے امریکا پاکستان کے قریب ہوا، امریکی جنرل - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 ستمبر، 2025

بھارتی غرور کی وجہ سے امریکا پاکستان کے قریب ہوا، امریکی جنرل

سابق امریکی بریگیڈئیر جنرل مارک کمٹ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک قریبی تعلق بن گیا ہے اور یہ بھارت کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔

سابق امریکی بریگیڈئیر جنرل مارک کمٹ نے برطانوی صحافی پیرز مورگن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے خوش گوار تعلقات بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی غرور صدر ٹرمپ کے سامنے ظاہر ہوگیا، اسی وجہ سے ہم پاکستان کے زیادہ قریب ہو رہے ہیں، بھارتی صحافی برکھادت بھی شو میں مہمان تھیں جس کے بعد انہوں نے ہندوستان ٹائمز میں مضمون میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ پر امریکی رویے اور بھارتی جذبات کے درمیان خلیج واضح ہوگئی ہے۔

برکھا نے کہا کہ مارک کمٹ نے مجھے اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے بھارت کی ٹرمپ کی دھمکی کے سامنے نہ جھکنے والی پوزیشن کو ’’تکبر‘‘ قرار دیا اور پھر کہا کہ امریکا اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان حالیہ قربت پر بھارت کو سوچنے پر مجبور ہونا چاہیے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Oz8nJtg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں