بوکو حرام نے گھر گھر گھس کر 60 سے زائد مردوں کو قتل کر دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 ستمبر، 2025

بوکو حرام نے گھر گھر گھس کر 60 سے زائد مردوں کو قتل کر دیا

میڈوگری (07 ستمبر 2025): بوکو حرام نے نائجیریا میں گھر گھر گھس کر 60 سے زائد مردوں کو قتل کر دیا۔

روئٹرز کے مطابق نائجیریا کی ریاست بورنو کے ایک گاؤں پر رات کے وقت کیے گئے حملے میں بوکو حرام کے دہشت گردوں نے 60 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا، جن میں 7 فوجی بھی شامل ہیں۔

متاثرہ گاؤں میں لوگ کئی سال کی نقل مکانی کے بعد ایک ماہ قبل ہی دوبارہ واپس آ کر آباد ہوئے تھے، یہ حملہ دار الجمال نامی گاؤں پر جمعہ کی شب تقریباً 8:30 بجے ہوا، مسلح دہشت گردوں نے کمیونٹی پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کی اور گھروں کو آگ لگا دی۔

حماس نے 2 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی

دارالجمال کے روایتی سردار نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گھر گھر جا کر مردوں کو قتل کیا اور عورتوں کو چھوڑ دیا، تقریباً ہر گھر متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کی صبح تک 70 لاشیں برآمد ہو چکی تھیں، جب کہ کچھ افراد اب بھی ارد گرد کے جنگلات میں لاپتا ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق وہ تین دن سے فوج کو خبردار کر رہے تھے کہ بوکو حرام والے ان کے گاؤں کے قریب جمع ہو رہے ہیں، لیکن فوج نے کوئی کارروائی نہیں کی، دار الجمال کے سردار کے مطابق حملے میں 20 سے زائد مکانات اور 10 بسیں تباہ ہوئیں۔ ہلاک شدگان میں سات ڈرائیور اور چھ مزدور بھی شامل تھے، جو باما اور میڈوگری سے آ کر گاؤں میں تعمیر نو کے کاموں میں مصروف تھے۔

نائجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حالیہ مہینوں میں بورنو ریاست میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں تاکہ بوکو حرام اور اس سے الگ ہونے والے گروہ ’اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروِنس (ISWAP)‘ سمیت دیگر ملیشیاؤں پر قابو پایا جا سکے، تاہم ان کارروائیوں کے باوجود حملے روکنے میں ناکامی ہوئی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/atpXUsn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں