امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کرکے محکمہ جنگ رکھ دیا گیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 6 ستمبر، 2025

امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کرکے محکمہ جنگ رکھ دیا گیا

واشنگٹن : دنیا بھر میں جنگیں رکوانے کے دعویدار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا نام تبدیل کرکے محکمہ جنگ رکھ دیا ہے جس کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت محکمہ دفاع پینٹاگون کا نام تبدیل کرکے ڈپارٹمنٹ آف وار(محکمہ جنگ) رکھ دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں محکمہ دفاع کا نام تبدیلی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں اسے محکمہ جنگ کہا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارنے کا وقت آگیا ہے، امریکا دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے، ہم نے جنگ عظیم اول اور دوئم جیتیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دنیا بھر میں جاری 7جنگیں رکوائیں، یہ جنگیں تجارت اور طاقت کے زور سے روکی گئیں، یوکرین سے متعلق سیکیورٹی معاہدہ زیر غور ہے، ہم یوکرین کی سیکیورٹی سے متعلق متحرک ہیں۔

روس یوکرین جنگ رکوانا تھوڑا مشکل کام ہے، یوکرین جنگ میں ہر ہفتے 7ہزار افراد ہلاک ہورہے ہیں،

واضح رہے کہ حکم نامے پر دستخط کے موقع پر پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ بھی ٹرمپ کے ساتھ موجود تھے، جو اب سیکرٹری آف وار کہلائیں گے۔

پینٹاگون کے نام کی تبدیلی کے ساتھ ہی محکمہ دفاع کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی نام تبدیل کرکے Department of War کر دیا گیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8xzcVvN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں