پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانوی وزیر داخلہ مقرر - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 6 ستمبر، 2025

پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانوی وزیر داخلہ مقرر

لندن : برطانوی نائب وزیراعظم اینجیلا رینر کے مستعفی ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر کردیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے استعفے کے بعد اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے نئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ بھی مقرر کیے ہیں۔

یہ تقرریاں نائب وزیراعظم انجیلا رینر کی جانب سے نئے گھر پر جائیداد ٹیکس کم ادا کرنے کی غلطی پر ندامت ظاہر کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کے بعد کی گئی ہیں۔

اس سے قبل لیبر پارٹی کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جسٹس سیکریٹری شبانہ محمود وزیر انصاف کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

کیئر اسٹارمر نے ڈیوڈ لامی کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا ہے، ڈیوڈ لامی اس سے قبل برطانیہ کے وزیر خارجہ تھے۔ ان کا عہدہ اب یویٹ کوپر سنبھالیں گی، جو اس سے پہلے وزیر داخلہ تھیں۔

نئی وزیر داخلہ شبانہ محمود برطانیہ کی سینیئر مسلمان سیاست دان ہیں اور انہیں لیبر پارٹی کی ابھرتی ہوئی قیادت سمجھا جاتا ہے۔

44سالہ سابق بیرسٹر شبانہ محمود 2010 سے رکن پارلیمان ہیں اور اپوزیشن کے دور میں متعدد شیڈو وزارتیں سنبھال چکی ہیں، تاہم انہوں نے جیرمی کوربن کی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا۔

برطانوی نائب وزیراعظم عہدے سے مستعفی



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/kOeDjwL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں