لبنان میں گاڑی پر اسرائیل کا ڈرون حملہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 15 ستمبر، 2025

لبنان میں گاڑی پر اسرائیل کا ڈرون حملہ

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز جنوبی لبنان میں طولین اور برج قلاؤیا کے درمیانی علاقے میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملے سے لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ڈرون حملے میں زخمیوں کے حوالے سے تصدیق کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں کو دوبارہ نشانہ بنانے کی کھلی دھمکی دے دی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزرا حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، دبے الفاظ میں انہوں نے نیٹو کے رکن ملک ترکیہ کو بھی خبردار کیا۔

ایلی کوہن اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے رکن اور توانائی کے وزیر ہیں۔ انہوں نے حالیہ بیان میں کہا کہ حماس رہنما دنیا میں کہیں بھی سکون سے نہیں سو سکتے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس میں ترکیہ کے شہر استنبول اور انقرہ بھی شامل ہیں تو ایلی کوہن نے دہرایا کہ ’دنیا میں کہیں بھی۔۔۔‘۔

امریکا اور برطانیہ رواں ہفتے اہم معاہدوں کا اعلان کریں گے

ایلی کوہن نے کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم کسی بھی جگہ تک درست طریقے سے پہنچ سکتے ہیں۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ وائی نیٹ کو دیے گئے ایک الگ انٹرویو میں ایک اور کابینہ وزیر زیو ایلکن نے کہا کہ ہم ان (حماس رہنماؤں) کا پیچھا کریں گے اور جہاں بھی وہ ہوں گے ان سے حساب کتاب کریں گے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/zs3yRP0

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں