چاند گرہن، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز خسوف کی ادائیگی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 8 ستمبر، 2025

چاند گرہن، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز خسوف کی ادائیگی

مکہ مکرمہ: حرم شریف اور مدینہ منورہ میں چاند گرہن کی مناسب سے نماز خسوف ادا کی گئی، ، شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پر حرم شریف میں نماز خسوف ادا کی گئی جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مدینہ منورہ میں بھی نماز خسوف کی ادا کی گئی۔

مسجد الحرام میں نماز خسوف کی امامت شیخ بدر الترکی نے کی، وہاں موجود مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اس نماز میں شرکت کی۔

وزیر اسلامی امور نے کہا کہ اس موقع پر ذکر و استغفار کیا جائے اور سنت نبویﷺ کی پیروی کی جائے۔

نماز خسوف (چاند گرہن کی نماز) کا حکم

جب چاند گرہن ہو تو اس موقع پر نماز خسوف پڑھی جاتی ہے، اس موقع پر دعا کرنا اور صدقہ دینا سنت ہے، یہ نماز دو رکعت پر مشتمل ہوتی ہے جس میں دو رکوع اور دو قراتیں ہوتی ہیں۔

نماز خسوف کا حکم اور اس کی اہمیت

جب چاند گرہن ہو تو نماز خسوف پڑھنا سنت ہے، احادیث میں اس نماز کی فضیلت بیان کی گئی ہے کہ یہ اللہ کی قدرت کی نشانیوں پر توجہ دلانے کا ایک ذریعہ ہے۔

(بلڈ مون) چاند کو گرہن لگ گیا



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/vpdY4Cu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں