امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے بہت ناراض ہوں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ روس اور یوکرین کی جنگ ختم ہو، دونوں ممالک نے گزشتہ ہفتے 7 ہزار سے زائد فوجیوں کو کھو دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کچھ بھی کروں گا۔ ایسا اقدام کریں گے جس سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں۔
ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا کا بہترین دفاعی نظام گولڈن ڈوم بنائیں گے، کینیڈا گولڈن ڈوم دفاع نظام کا حصہ بننا چاہتا ہے، امید ہے کینیڈا کے ساتھ کوئی معاہدہ طے ہوجائے گا، ہم کینیڈا کے ساتھ معاملات طے کرنے پر کام کریں گے۔
اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ اسپیس فورس کمانڈ کا ہیڈ کوارٹر الاباما منتقل ہوگا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/suYrH0A
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں