کولوراڈو : امریکا میں ایک کالا ریچھ گھر کا دورازہ کھول کر اندر داخل ہوگیا، سی سی ٹی وی نے دلچسپ منظر کیمرے میں قید کرلیا۔
امریکی ریاست کولوراڈو میں کالے ریچھ نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ایک گھر کا دروازہ کھولا اور با آسانی اندر داخل ہوگیا، ریچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ اپنے پچھلے پیروں پر کھڑا ہوکر پنجے سے دروازے کا ہینڈل پکڑ کر دباتا ہے اور باآسانی اندر داخل ہو جاتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو کولوراڈو پارکس اینڈ وائلڈ لائف (سی پی ڈبلیو) کے ساؤتھ ویسٹ ریجن نے جاری کی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ریچھوں کا اس طرح سے دروازہ کھولنا سیکھ جانا رہائشی علاقوں میں سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی کہ ریچھ کی آمد کی بلاتاخیر اور فوری اطلاع دیں، بصورت دیگر جانی نقصان کا اندیشہ ہے جتنی جلدی اطلاع دی جائے گی اتنا ہی بہتر ہے۔”
رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں ریچھوں کی گھروں میں گھسنے کی ایسی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ایک ہی رات میں ایک سے زیادہ ریچھ ایک ہی گھر میں داخل ہوگئے۔
واضح رہے کہ امریکی ریاستوں میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں جنگلی جانور بالخصوص ریچھ گھروں میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں یا داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/CHN5gxc
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں