حماس نے غزہ کے لیے عالمی سطح پر احتجاجی تحریک تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔
غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت، محاصرے اور انسانی المیے کے پیشِ نظر، حماس نے امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حریت پسند عوام سے احتجاجی مہم کو مزید تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔
حماس نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دنیا بھر میں "عالمی مارچ” منعقد کی جائیں جن کا مقصد جارحیت کے خاتمے اور غزہ کے لیے تمام کوریڈورز کھلوانے کا مطالبہ ہے۔
تنظیم نے شہداء انس الشریف، محمد قريقع اور دیگر شہید صحافیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر اظہارِ یکجہتی کی سرگرمیوں کی اپیل کی ہے تاکہ اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کیا جا سکے۔
حماس نے زور دیا ہے کہ عالمی عوامی تحریک کو مزید منظم اور مؤثر بنایا جائے تاکہ صہیونی جارحیت، امریکی حمایت اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کا پردہ چاک کیا جا سکے۔
بیان میں صہیونی اور امریکی سفارتخانوں کے سامنے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ غزہ میں جاری نسل کشی اور بھوک کے منصوبوں کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/7QdrVGf
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں