روس نے قازقستان کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان دنیا کا سب سے بڑا یورینیم پیدا کرنے والا ملک ہے اور اسی لیے روس، چین اور یورپ قازقستان میں اثر و رسوخ کیلئےکوشاں ہیں۔
روس اور قازقستان کے جوہری اداروں نے مشترکہ اعلان کیا ہے اور پلانٹ کی تعمیر کیلئے انجینئرنگ سروے اور منصوبہ سازی شروع کر دی گئی ہے۔
قازقستان حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبہ ملکی معیشت کیلئے طویل مدتی ترقی کا محرک ہے۔ چین قازقستان میں مزید 2 نیوکلیئر پلانٹس بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔
یورپی یونین کو خام یورینیم فراہم کرنے میں قازقستان تیسرے نمبر پر ہے۔ روس کا ازبکستان میں بھی نیوکلیئر پلانٹ اور کرغزستان میں ری ایکٹر بنانے کا منصوبہ ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/a0yvgmJ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں