اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ میں نے تمام مغویوں کی رہائی اور اسرائیل کے لیے قابل قبول حالات میں جنگ کے خاتمے کے لیے فوری مذاکرات’ کا حکم دیا ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع کرے۔
اسرائیل کے سرکاری پریس آفس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کے تمام اسیروں کی رہائی اور اسرائیل کے لیے قابل قبول شرائط پر وہاں جنگ کے خاتمے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے غزہ ڈویژن کا دورہ کیا تھا جو کہ اسرائیلی فوج کا حصہ ہے، تاکہ غزہ شہر پر قبضے اور حماس کو شکست دینے کے منصوبے کی منظوری دی جا سکے۔
ٹائمز آف اسرائیل اب رپورٹ کر رہا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر نے اخبار کو بتایا کہ "اس مرحلے پر” اسرائیلی وفد کو مذاکرات کے لیے قطر یا مصر بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی جانب سے منظور کر دہ جنگ بندی کی نئی تجاویز پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/JNl7B0W
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں