باپ نے بیٹی کو بچانے کے لئے زندگی کی پرواہ کیے بغیر گہرے سمندر میں چھلانگ لگا دی، دیکھنے والے کو حیران رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے ڈزنی کروز شپ پر اپنی بیٹی کو سمندر میں گرنے کے بعد ڈوبنے سے بچا لیا۔
مذکورہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی کروز شپ چار راتوں کا سفر مکمل کرنے کے بعد فورٹ لاڈر ڈیل واپس آرہا تھا۔
کروز شپ کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی اچانک سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کیلیے لڑکی کا والد بھی سمندر میں کود گیا۔
A Disney cruise vacation turned chaotic when a young girl reportedly fell from the Disney Dream ship, prompting her father to jump into the sea to save her. This incident occurred on June 29, as the ship was returning to Florida’s Port Everglades after a four-night Bahamian… pic.twitter.com/kbEZNwGcLh
— Ashish rai (@journorai) June 30, 2025
تقریباً 10 منٹ تک دونوں باپ بیٹی گہرے سمندر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے، اور اس دوران باپ نے اپنی بیٹی کو تھامے رکھا جس کے بعد ریسکیو حکام نے ایک چھوٹی امدادی کشتی کے ذریعے دونوں کو ریسکیو کیا اور بحفاظت واپس جہاز پر منتقل کردیا۔
مذکورہ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹی سی کشتی میں سوار ہوکر ریسکیو حکام اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر باپ بیٹی کو بچا کر واپس لارہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے اس فوری اقدام کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ZFGfNnr
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں