واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ختم ہوگی لیکن کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔
امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یقین ہے روسی صدر پیوٹن بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے، یوکرین کے لوگوں کی خوشحالی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاملات ٹھیک رہے تو ہم زیلنکسی اور پیوٹن کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کریں گے، 6 جنگیں ختم کروائی ہیں یہ کوئی آسان کام نہیں تھا، 7 اہم رہنما وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں، یوکرین کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہم سب مل کر مدد کریں گے۔
یہ پڑھیں: ’چھ جنگیں ختم کروائیں، مجھ پر تنقید کرنے والے بےوقوف ہیں‘
ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین دونوں ممالک کے صدور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، چاہتا ہوں دنیا میں امن قائم ہو اور سب تجارت کریں، ہم دیرپا امن کے لیے اقدامات کررہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن قائم کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ پیوٹن کا ہماری سرزمین پر آنا شکست نہیں تھی، امریکا آمد ان کے لیے بھی مشکل فیصلہ رہا ہوگا، ایسا نہیں چاہتا کہ ابھی سیزفائر ہوجائے اور دو سال بعد پھر لڑائی شروع ہوجائے، لوگ مارے جارہے ہیں ہم اسے روکنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی صدر نے کہا کہ ہمیں جنگ کے خاتمے کی حمایت کرنی چاہیے، صدر ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ICEHLnv
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں