امریکی ریپر ٹی ہُڈ کے قتل کا قبرستان میں لی گئی تصویر سے کیا تعلق ہے؟ اہم انکشاف - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 12 اگست، 2025

امریکی ریپر ٹی ہُڈ کے قتل کا قبرستان میں لی گئی تصویر سے کیا تعلق ہے؟ اہم انکشاف

جارجیا : امریکا میں ابھرتے ہوئے ریپر ٹی ہُڈ (ٹیون ہُوڈ) کو گزشتہ روز گولی مار کر قتل کردیا گیا، واقعہ مقتول کے گانے کی انسٹا گرام پوسٹ وائرل ہونے کے کچھ روز بعد پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ہُڈ نے مشہور گانوں "پرکولیٹر”، "بگ بُوٹی” اور "ریڈی ٹو گو” کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

اس حوالے سے گوئنٹ کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ 10 اگست کی شام تقریباً 7 بجے لی روڈ کے علاقے کے ایک گھر میں جھگڑے اور فائرنگ کی اطلاع ملی۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے 33سالہ گلوکار ٹی ہُڈ (Tevin Hood)زخمی حالت میں ملا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلیے اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہ زیادہ خون بہہ جانے کے سبب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، ریپر ٹیون ہُوڈ کے قتل کی وجہ یا محرکات تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دوسری جانب گلوکار ٹی ہُڈ کی موت سے چند ہفتے قبل ان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے گانے ’گریو ڈگرز‘ کی پروموشن کے لیے قبرستان میں ’بھوت‘ کے روپ میں نظر آرہے تھے، ان کے مداح اس پوسٹ کو ان کی موت کے بعد پُراسرار اور خوفناک قرار دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے ٹی ہُڈ کی ایک دوست نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی شدید صدمے کا شکار ہوں اور ایسے میں کچھ لوگ مجھ پر قتل کا الزام لگا کر جھوٹی اور گھناؤنی افواہیں پھیلا رہے ہیں جو میرے کیلیے تکلیف کا باعث ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/LHa9Bzg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں