امریکا میں ایک جنرل اسٹور پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 کے زخمی ہوگئے پولیس نے دوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے، فائرنگ ایک مقامی جنرل اسٹور پر کی گئی، پولیس نے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ 17سالہ ملزم نے معمولی جھگڑے پر جنرل اسٹور پر فائرنگ کی تھی، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
آسٹن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مشتبہ شخص نے ایک کار چھینی اور موقع سے فرار ہوگیا لیکن وہ کار حادثے کا شکار ہوگئی، اس کے بعد اس نے ایک اور گاڑی چرائی اور بالآخر جنوبی آسٹن میں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں : امریکا کے چرچ میں فائرنگ، 2 خواتین ہلاک، حملہ آور مارا گیا
امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکسٹن میں گزشتہ ماہ ایک چرچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2 خواتین ہلاک اور ایک اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ebS1Vs3
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں