بھارت میں طوفانی بارش میں مسافر طیارے کی لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ممبئی کی طوفانی بارش کے دوران ایئر انڈیا کے پائلٹ نے کمال مہارت سے لینڈنگ کی جسے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
19 اگست کو ایئر انڈیا کے پائلٹ نے بحفاظت ممبئی ہوائی اڈے پر فلائٹ اتاری، جس کی آن لائن بہت تعریف ہوئی۔ جہاز میں موجود ایک مسافر نے اس لمحے کو ریکارڈ کیا اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی جہاز بارش سے بھیگے ہوئے رن وے پر اترنے سے قبل ہچکولے کھا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں بارش کے باعث گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، ٹریفک گھنٹوں پھنسی رہی اور کئی علاقے زیر آب آگئے۔ موسم نے ہوائی سفر کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ منگل کو 250 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا موڑ دی گئیں۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے اپنی فلائٹ کے ٹائمنگ چیک کریں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/fjg1xml
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں